نئی دہلی: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ اسٹالن کے فرزند کے سرکی قیمت لگانے والے اجودھیا کے سنت کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں،کیونکہ ادیانیدھی اسٹالن کے متنازعہ بیان کے بعد ایودھیا کے جس سنت نے ان کا سر لانے والے کو 10 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا،اس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایودھیا کے سنت پرہنس اچاریہ کے خلاف تمل ناڈو میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اے این آئی کے مطابق مدورائی میں ڈی ایم کے قانونی ونگ کے کوآرڈینیٹر جے دیوسینن نے میڈیا کو بتایا کہ اس شکایت کی بنیاد پر سٹی کرائم برانچ نے مقدمہ درج کیا ہے۔ شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ سنت کے بیان سے تمل ناڈو میں ہم آہنگی متاثر ہوئی ہے۔
اس سے قبل تمل ناڈو کے وزیر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سٹالن کے بیٹے ادھیانیدھی اسٹالن نے سناتن دھرم کی مخالفت کی تھی اور اسے ‘مکمل طور پر تباہ’ کرنے کا عہد کیا تھا۔ان کے اس بیان کی ملک بھر میں تنقید ہو رہی ہے۔