منگل, مئی 20, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

مہسا امینی کی موت کی برسی۔۔۔ ایران میں کیا بدلا؟

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 16, 2023
in اخبارجہاں
0
مہسا امینی کی موت کی برسی۔۔۔ ایران میں کیا بدلا؟
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تہران: گزشتہ سال 16 ستمبر کو 22 سالہ جینا مہسا امینی، جو نسل کے اعتبار سے کرد تھیں، ایران کی ”اخلاقی پولیس‘‘ کی زیر حراست ہلاک ہو گئی تھیں۔ایران سمیت بہت سے ملکوں میں مہسا امینی کی برسی منائی جارہی ہے۔ مہسا کو مبینہ طور پرغیر مناسب طریقے سے حجاب یا ہیڈ اسکارف پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا۔امینی کی موت ایران میں نوجوان خواتین کے جذبات کو اس حد تک بھڑکانے کا سبب بنی تھی کہ انہوں نے کئی دہائیوں میں ایران کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک کی قیادت تک سنبھال لی۔ ان کی تحریک نے وہ شہری بدامنی پھیلائی کہ اس اسلامی جمہوریہ کے حکمرانوں کے لیے ایک بے مثال چیلنج بن گیا۔ حکام نے بہیمانہ کریک ڈاؤن کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس میں ہزاروں مظاہرین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور سینکڑوں کو پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔ جرمن خبر رساں ادارہ "ڈوئچ ویلے” نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امینی کی موت کے ایک سال بعد بھی ایران میں حکام ہر اُس احتجاج کی علامت کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس سے ان کو خطرہ لاحق ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ویسی ہی شدت اختیار کرے گا جو ایک سال قبل پیدا ہوئی تھی۔ خاص طور پر گزشتہ برس احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کے گھر والوں اور لواحقین کی ہر ایک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں متاثرین کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا گیا۔ مہسا کیس پر سراپا احتجاج بنتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والوں کے خاندان کے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان میں ماشااللہ کرامی بھی ہیں، محمد مہدی کرامی کے والد، جنہیں زیر حراست رکھنے کے بعد جنوری 2023 ء میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ بزرگ کرامی کو 21 اگست کو حراست میں لیا گیا تھا۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے اطلاع دی ہے کہ پچھلے پانچ مہینوں کے دوران مظاہروں میں اپنے پیاروں کو کھونے والے تقریباً 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 5 ستمبر کو امینی کے چچا کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ایران میں ایک با خبر ذریعے نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر، نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دوران احتجاج ہلاک ہونے والوں کی قبروں پر جمع ہونے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس ذریعے نے یہ بھی بتایا کہ سکیورٹی فورسز سوگوار خاندانوں کو ایران میں مظاہروں کی بحالی کا ممکنہ محرک سمجھتے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں بیس سالہ طالب علم مہر شاد شاہدی نژاد کی قبر پر جمع ہونے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ شاہدی کو اکتوبر 2022 ء میں شہر اراک میں ایک احتجاج کے دوران ہلاک کر دیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں کو 6 سال قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔
ایرانی حکام ایک طرف تو سوگوار خاندانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن دوسری جانب صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے لیے سخت قید کی سزاؤں کے ساتھ دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ان میں ایک پچھتر سالہ صحافی کیوان سمیمی بھی شامل ہیں جنہیں ” قومی سلامتی کے خلاف سازش‘‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، کو حال ہی میں رہا کیا گیا۔ایلناز محمدی اور نگین باقری، دو نوجوان خواتین صحافیوں کو بھی تین سال کی معطل قید کی سزا سنائی گئی۔ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک خاتون کارکن نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر ڈوئچے ویلے کے ساتھ بات چیت میں کہا، ”ایران میں بہت سے سیاسی اور سول کارکنوں کے خلاف نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں اکثر پر حکومت مخالف سرگرمیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔‘‘
تمام تر دھمکیوں کے باوجود سوشل میڈیا کی پوسٹس اور خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی معاشرے میں مزاحمت کا جذبہ اب بھی موجود ہے۔ مظاہرین، خاص طور پر خواتین اور نوجوان اب بھی امینی کی برسی کی یاد میں ہونے والے احتجاجی اجتماعات میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔سن 2022 کے نومبر سے جنوری 2023ء کے آخر تک مقید رہنے والی، خواتین کے حقوق کی کارکن الہام مودارریسی نے ترکی سے ڈی ڈبلیو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جیل میں گارا ہوا ان کا وقت انہیں ”مضبوط‘‘ اور پہلے سے ہزار گنا زیادہ لچکدار‘‘ بنانے کا سبب بنا ہے۔ایک اور سیاسی قیدی جس نے بھی اپنا نام ظاہر نہ کرنا چاہا ، نے اس امر پر زور دیا کہ ایرانی حکام کی طرف سے کریک ڈاؤن دراصل سکیورٹی اپریٹس کی طرف سے سیاسی اور سول کارکنوں سمیت ایرانی معاشرے میں خوف اور تشویش پیدا کرنے کے لیے ”طاقت کا مظاہرہ‘‘ تھا۔

Tags: ایرانمہسا امینیموت
ShareTweetSend
Previous Post

اوڑی میں انکائونٹر،دو دہشت گردوں کی موت

Next Post

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن کو 3 سال قید اور جرمانے کی سزا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In