جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home عالم اسلام

دنیا بھرکے مسلمانوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 21, 2023
in عالم اسلام
0
دنیا بھرکے مسلمانوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: دنیا بھر کے مسلمان ملکوں اور دوسرے مقامات پر ہزاروں لوگوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار میں مظاہرے کیے ۔ انہو ں نے غزہ پر اسرائیل کی ناکہ بندی اور ان فضائی حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا جو وہ عسکریت پسند گروپ حماس کے جنگجووں کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر حملے کے بعد کر رہا ہے ۔ادھر اٹلی کے شہر رو م سمیت کچھ اور شہروں کی یہودی برادریوں نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کے ساتھ یک جہتی کے لیے تقاریب منعقد کیں۔مغربی کنارے میں مظاہرین نے نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی فوجی چیک پوائنٹس کی طرف مارچ کیا ۔ اسی طرح وہ عراق میں اردن کے ساتھ ملک کی سرحدی گزرگاہ پر ، اردن میں ، مصر بھر کے مختلف مقامات میں ، ترکی کے دار الحکومت انقرہ اور اس کے سب سے گنجان آباد شہر استنبول میں ، اور انڈو نیشیا ، ملائیشیا ،مراکش اور جنوبی افریقہ میں اکٹھے ہوئے ۔مصر میں ہزاروں شہریوں نے غزہ میں فلسطینیوں کےساتھ اظہار یک جہتی کےلیے شمالی افریقہ کے اس پورے ملک کے شہروں اور قصبوں میں مظاہرے کیے ۔ ایک غیر معمولی اقدام میں مصری حکومت نے جمعے کو مظاہرین کو 27 مقامات پر اکٹھے ہونے کی اجازت دی اور انہیں ترتیب دینے تک میں مدد بھی کی ۔مرکزی قاہرہ میں سینکڑوں لوگ قاہرہ کی مسجد الازہر کے احاطے میں اکٹھے ہوئے ۔ انہوں نے جمعے کی نماز کے بعد مسجد اقصی ٰ کے تحفظ کے حق میں نعرے لگائے ۔بیسیوں مظاہرین تحریر چوک میں اکٹھے ہوئے جہاں احتجاج کی حکومت نے اجازت نہیں دی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے ان کے گرد گھیرا ڈالاہوا تھا۔ سرکاری ٹی وی نے ہر بڑے مصری شہر میں سرکاری مظاہروں کے مقامات سے مظاہرین کو پرچم لہراتے اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دکھایا ۔
جنوبی بیروت کے ایک مضافاتی علاقے میں لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے درجنوں حامیوں اور دوسرے لوگوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور وہاں کے فلسطینیوں کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔حزب اللہ کے قانون ساز علی عمار نے کہا کہ ہم غزہ کے ہیروز، غزہ کے لوگوں ، بوڑھوں ، مردوں ، عورتوں اور بچوں کو سیلوٹ کرتے ہیں۔ مظاہرین نے حزب اللہ ، لبنانی اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے ایک امریکی پرچم کو جلایا اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے ۔ترکیہ میں جہاں حکومت نے غزہ ہسپتال میں ایک دھماکے کے متاثرین کے ساتھ یک جہتی کے اظہار میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا تھا، ہزاروں لوگوں نے استنبول اور دار الحکومت انقرہ میں نماز جمعہ کے بعد مساجد کے باہر مظاہرے کیے ۔استنبول میں اسلامی گروپس کے ساتھ منسلک مظاہرین نے ترک اور فلسطینی پرچم لہرائے ۔ انہو ں نے پلے کارڈ اٹھا ئے ہوئے تھے او ر وہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت میں نعرے لگا رہے تھے۔ کچھ پلے کارڈز پر لکھا تھا” قتل عام بند کرو ” اور” قاتل اسرائیل فلسطین سے نکل جاؤ۔” ڈاکٹروں کے خون آلود کوٹ پہنے ایک درجن مرد ہسپتال کے دھماکے پر احتجاج کرتے ہوئے شیر خوار بچوں کی لاشوں کے طور پر گڑیاں اٹھائے ہوئے تھے جب کہ کچھ مظاہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک پتلے اور ایک اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا۔
اس ہفتے کے شروع میں ہونے والے مظاہروں کے برعکس جمعے کے مظاہروں میں تشدد کے کسی واقعے کی رپورٹ نہیں ملی۔
عراق میں سینکڑوں مظاہرین اردن کے قریب مغربی تریبلی سرحدی گزر گاہ پر اس مظاہرے کے لیے اکٹھے ہوئے جسے ایران کی پشت پناہی کے حامل سیاسی گروپس اور عراق میں قائم ملیشیاؤں کے ایک اتحاد نے ترتیب دیا تھا۔
ایران نواز اتحاد نے بغداد میں انتہائی حفاظتی بین الاقوامی زون کی ایک مرکزی گیٹ کے قریب بھی ایک مظاہرے کی اپیل کی تھی جہا ں امریکی سفارت خانہ واقع ہے تاکہ اسرائیل اور حماس کے ساتھ جاری جنگ کی توثیق پر اس کی مذمت کی جا سکے
حماس کے حامی مظاہرین کااردن کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم ہواا جنہوں نے انہیں مقبوضہ مغربی کنارے کے ساتھ واقع سرحد کی طرف مارچ سے روکا تھا اور پولیس نے کم از کم دو افراد کو گرفتار کیا۔ سرحد جانےوالی تمام سڑکیں بند تھیں اور چند ہزار لوگوں کو دار الحکومت عمان اور سرحد کےدرمیان ایک علاقے میں مظاہرے کی اجازت دی گئی تھی۔مظاہرین نے حماس کے حق میں نعرے لگائے اور سرحد تک رسائی بند کرنے پر اردن کی حکومت کی مذمت کی۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر لیے جائیں اور اس کے سفیر کو اردن سے نکال دیا جائے۔
مراکش کے علاقے صالے میں مظاہرین نے، نماز کے بعد ایک مسجد کے باہر بینرز کے ساتھ فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین میں سے ایک نے کہا کہ اسے امید ہے کہ یہ پر امن اجتماع غزہ کے لوگوں کی مدد کرے گا۔ اس نے کہا ، ہم کم از کم یہ چاہتے ہیں کہ ان تک دوائیں پہنچ سکیں یا جنگ روک دی جائے ۔ اس نے کہا کہ فلسطینیوں کے حمایت میں مظاہروں کو تشد د کے بغیر اور قانون کے دائرے کے اندر کیا جانا چاہیے ۔
ملائیشیا میں لگ بھگ ایک ہزار مسلمانوں نے نما ز جمعہ کے بعد کوالالمپور کی مصروف سڑکوں پر اسرائیل کو سرزنش اور غزہ میں ہلاکتیں بند کرنے کے مطالبے کرتے ہوئے مارچ کیا۔انڈو نیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں مظاہرین نے اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کی مذمت کے لیے کئی مساجد سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کی۔
ایسے ہی مظاہرے سفارت خانے سے کچھ فاصلے پر واقع اقوام متحدہ کے مشن کے سامنے اور انڈو نیشیا کی وزارت خارجہ کے احاطے میں بھی ہوئے ۔سفارت خانے اور قریب واقع صدارتی محل اور اقوام متحدہ کے مشن کے گرد لگ بھگ ایک ہزار پولیس اہلکار متعین تھے ۔روم کی یہودی کمیونٹی نے دار الحکومت کے مرکزی سینیگاگ کے باہر ایک روائتی ڈنر ٹیبل پر ان لگ بھگ 203 لوگوں کو یاد کیا جن کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں حماس نے یرغمال بنایا ہوا ہے ۔۔ میز کے سامنے ہر یرغمال کےلیے ایک خالی کرسی رکھی گئی تھی۔

Tags: اظہار یک جہتیفلسطینمسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

رات کو 5 گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق

Next Post

میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں: نواز شریف

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نواز شریف کی خود ساختہ جلاوطنی ستمبر میں ہو سکتی ہے ختم

میرے دل میں انتقام کی تمنا نہیں: نواز شریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 13, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In