نئی دہلی: 2000 روپے کے نوٹوں کو گردش سے نکالنے کے مرکز کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پیر کو کہا کہ 2000 روپے کے نوٹ نے صرف کالا دھن کا ذخیرہ کرنے والوں کو اپنا پیسہ جمع کرنے میں مدد کی ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے ٹوئٹر پرکہا کہ بینکوں نے واضح کیا ہے کہ 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کے لیے کسی شناختی کارڈ، کسی فارم اور کسی ثبوت کی ضرورت نہیں ہوگی۔پی چدمبرم نے کہا کہ کالے دھن کا پتہ لگانے کے لیے 2000 روپے کے نوٹ واپس لینے کی بی جے پی کی چال ناکام ہو گئی ہے۔ عام لوگوں کے پاس 2000 روپے کے نوٹ نہیں ہیں۔ 2016 میں متعارف کرائے جانے کے فوراً بعد انہوں نے اسے ترک کر دیا۔ کیونکہ 2000 کے نوٹ روزانہ خوردہ تبادلے کے لئے بیکار تھے۔ تو 2000 روپے کے نوٹ کس نے رکھے اور ان کا استعمال کس نے کیا؟ آپ کو اس کا جواب معلوم ہے، 2000 روپے کے نوٹوں نے ذخیرہ اندوزوں کو آسانی سے اپنا پیسہ جمع کرنے میں مدد کی۔ اب 2000 روپے کے نوٹ رکھنے والوں کا نوٹ بدلنے کے لیے ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جا رہا ہے! حکومت کے اس فیصلہ پراپوزیشن کی تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے ۔